2 مئی 2026 - 13:24
مآخذ: ابنا
ایرانی ایف-5 نے بوہرینگ کیمپ کو نشانہ بنایا اور محفوظ واپس آ گیا

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے ایک جنگی طیارے نے جنگ کے پہلے روز امریکی فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے ایک جنگی طیارے نے جنگ کے پہلے روز امریکی فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا۔

این بی سی نیوز کے مطابق، ایک ایرانی ایف-5 طیارے نے کیمپ بوهرینگ، جو امریکی میرینز سے متعلق ہے، کو بمباری کا نشانہ بنایا اور مبینہ طور پر بغیر کسی نقصان کے واپس لوٹ آیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر ایران نے اس کارروائی میں ایف-5، ایف-4 اور سوخو-24 طیارے استعمال کیے، جن میں روسی ساختہ بم بھی شامل تھے۔

مزیدکہا کیا گیا ہے کہ کچھ حملے انتہائی کم اونچائی (100 فٹ سے کم) پر کیے گئے تاکہ ریڈار سے بچا جا سکے جو ایرانی پائلٹس کی مہارت کو دنیا کے سامنے ظاہر کرتی ہے ۔ ایک غیر پھٹا ہوا بم کویت کے ایک مقام سے ملنے کا ذکر بھی کیا گیا ہے، جس سے اندازہ لگایا گیا کہ حملے کم اونچائی سے کیے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق، ابتدائی مراحل میں کیے گئے ان فضائی حملوں کے دوران ایرانی پائلٹس کے جانی نقصان کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔

تجزیے میں کہا گیا ہے کہ کم اونچائی پر مسلح پرواز انتہائی خطرناک حکمت عملی ہے، لیکن رپورٹ کے مطابق ایرانی پائلٹس نے اسے مؤثر انداز میں استعمال کیا، جسے ان کے فوجی تربیتی تجربے کا نتیجہ ہے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha